جنگی لطیفے
جنگی لطیفے
محمد فہیم الدین بجنوری
22 رجب 1443ھ 24 فروری 2022ء
روس نے آج اپنے سابقہ مقبوضہ خطے پر ایک بار پھر طالع آزمائی کی ہے، صبح کی طاقت ور یورش میں، یوکرین کے چالیس فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں؛ جوابی کارروائی میں، یوکرین کے صدر نے بھی، روس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر کے روس کو ہق دق اور سراسیمہ کردیا ہے!!!
چلو آج اسی مناسبت سے یہ اعتقاد پاش پاش ہوا کہ زیرک ودانا حکمران، خلیجی ریاستوں تک محدود ہیں، ایک بار پھر غالب کو یاد کیا:
احمقوں کی کمی نہیں غالبؔ
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں
نیز مجاز کا استدراک بھی تازہ ہوا:
’’ڈھونڈنے کی نوبت ہی کہاں آتی ہے حضرت! خود بخود تشریف لے آتے ہیں۔‘‘
رخصت پذیر کورونا میں آثار قیامت سونگھنے والے مایوس اور بجھے بجھے تھے، ان کی پژمردگی دور کرنے کی طرح تو روسی صدر نے بہ خوب ڈال دی ہے، اب گیند امریکی پالے میں ہے۔
مزاح بر طرف، دوراندیشی یہ ہے کہ اپنے اور اپنے برخورداروں کی روٹی اور ایمان دونوں کی پختہ تدبیر کرلیں، نصوص کہتی ہیں کہ دجالی عہد میں روٹی ہی ایمان کی قیمت ہوگی۔
Post a Comment