نیاسال مناناکیساہے؟
*نیا سال منانا ؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۲۷۱۰⭕
نیو ائیر منانا یا منانے والوں کی روشنیاں اور آتش بازی دیکھنے جانا کیسا ہے؟
.
🔵 جواب 🔵
حامدا ومصلیا ومسلما
نیو ائیر منانا یہ عیسائیوں کا طریقہ ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس نے کسی قوم کی مشابہت یعنی نقل کی کل قیامت کے دن ان ہی کے ساتھ اٹھایا جائیگا یعنی اسکا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوگا
قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمت اللہ علیہ نے مسئلہ لکھا ہے کوئی شخص دیوالی میں باہر نکلے اور دیوالی کی روشن آتش بازی کو دیکھ کر کہے کہ کتنا اچھا طریقہ ہے تو اس کے تمام اعمال برباد ہو جائینگے
📘 مالا بد منہ
اسی طرح نیو ائیر منانے والوں کو دیکھنے جانا بھی جائز نہیں ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس نے جس قوم کی تعداد کو بڑھایا اس کا شمار بھی انہی میں ہوگا لہذا اس رات میں باہر روشن آتش بازی دیکھنے جانا کھانے پینے کی پارٹی کرنا نیے سال کی مبارک باد دینا نیے سال کی خوشی منانا ایک دوسرے کو گفٹ ہدیہ دینا وغیرہ جتنے انکے طریقے ہیں سب ناجائز اور ایمان کو خراب کرنے والے ہیں عبرت کے لئے ایک قصہ پیش خدمت ہے
*نصرانیوں کے طور طریقے پسند کرنے والے ایک عالم کا عبرت ناک قصہ..........*
➖حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمت اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا
کانپور میں کوئی نصرانی جو کسی اعلی عہدے پر تھا وہ مسلمان ہو گیا تھا مگر اصلیت چھپا رکھی تھی اتفاق سے اسکا تبادلہ کسی دوسرے الاقے میں ایک گیا اس نے ان مولوی صاحب کو جن سے اس نے اسلام کی باتیں سییکھی تھیں اپنے تبادلے سے مطلع کیا اور تمنا کی کہ کسی دیندار شخص کو مجھے دیں جن سے علم حاصل کرتا رہوں چنانچہ مولوی صاحب نے اپنے ایک شاگرد کو انکے ساتھ کر دیا کچھ عرصے بعد یہ نصرانی جو مسلمان ہو چکا تھا وہ بیمار ہوا تو مولوی صاحب کے شاگرد کو کچھ روپے دۓ اور کہا کہ جب میں مر جاوں اور عیسائی جب مجھے اپنے قبرستان میں دفنا کے آۓ تو رات کو جاکر مجھے وہاں سے نکال کر مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا
چنانچہ ویسے ہی ہوا جب مولوی صاحب کے شاگرد نے حسب وصیت قبر کھولی تو دیکھتا ہے ات میں وہ نصرانی نہیں البتہ اسکے استاد مولوی صاحب پڑے ہوئے ہیں تو سخت پریشان. اسر طریقے کو پسند کرتے تھے اور اسے اچھا جانتے تھے
📗ارشادات حضرت گنگوہی رحمت اللہ علیہ.. ۶۵..
👇🏼👇🏼👇🏼
میرے بھائیوں یہ مولوی صاحب صرف غیروں کے طریقے کو پسند کرتے تھے اس پر چلتے نہیں تھے اللہ تعالی نے دنیا ہی میں جس کا طریقہ پسند تھا اسکے ساتھ حشر کردیا
ہم تو غیروں کے طریقے پر چلتے ہیں بلکہ اسپر ناز کرتے ہیں تو ہمارا کیا حشر ہوگا
سوچو...........
اور اپنی اولاد بھائیبہن دوست و احباب و پڑوسیوں کوسمجھائے یا کم از کم یہ میسیج پڑھ کر سنائے اور ان کو اس کبیرہ گناہ سے بچائے۔
اللہ ہمیں توفیق دے
آمین
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی
🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
Post a Comment