حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کب ہوئ؟

 قرآنی بیانیے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش جولائی سے اکتوبر کے درمیان ہوئی ہے۔ فلسطین میں یہی کھجوروں کا سیزن ہے۔ دسمبر میں درختوں پر کھجوریں نہیں ہوتیں۔ سنہ 325 میں نائیسیا کی پہلی اسمبلی میں یہ طے پایا کہ 25 دسمبر کی تاریخ حضرت عیسی کی یوم پیدائش کے طور پر منائی جائے، کیوں کہ بائبل کے مطابق حضرت عیسی نور ہیں اور نور سے ظلمت ختم ہوتی ہے، 25 دسمبر کو سال کی سب سے طویل رات ہوتی ہے اور اس کے بعد رات سکڑتی جاتی ہے، یوں تاریکی ختم ہوتی رہتی ہے۔ لہذا حضرت عیسی علیہ السلام کی مناسبت سے یہ تاریخ درست معلوم ہوتی تھی، لیکن اس وقت عیسائیوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ چند صدیوں بعد وہ آسٹریلیا وغیرہ بھی پہنچیں گے جہاں 25 دسمبر کو مختصر ترین رات ہوتی ہے اور طویل ترین دن ہوتا ہے، پھر دن چھوٹا ہونے لگتا ہے اور رات کی تاریکی بڑھتی رہتی ہے۔ یہاں آکر ان کا اصول ٹوٹ گیا۔ 


جب انسان مذہبی معاملات میں اپنے معیارات طے کرتا ہے تو پھر ایسے ہی شگوفے کھلتے ہیں۔ 

یاسر ندیم الواجدی

کوئی تبصرے نہیں