چندلمحوں میں اپنے جیون ساتھی کا فیصلہ نہ کریں
چند لمحوں میں اپنے جیون ساتھی کا فیصلہ نہ کریں
سوشل میڈیا کے کسی فورم پر کسی سے متاثر ہوکر اس کے ساتھ زندگی بیتانے کا فیصلہ احمقانہ ہے ۔
ان فورمز پر بندے کا وہی چہرہ آپ کو نظر آرہا ہوتا ہے جو وہ آپ کو دکھانا چاہتا جبکہ بندے کا اصل چہرہ وہ ہے جو وہ دنیا سے چھپا رہا ہوتا ہے .
ایک بندے کی ایک اچھائی سے متاثر ہو کر اس کے بارے میں ایسا فیصلہ نہ کریں کہ کل کو آپ کو پچھتانا پڑے بلکہ کسی کے بارے میں بھی رائے قائم کرنے سے پہلے اس کو صحیح معنوں میں پرکھیں تاکہ آپ کی رائے سے کوئی اور متاثر ہو کر ٹھوکر نہ کھا لے ۔
لوگ کئی چہرے رکھتے ہیں کئی اوصاف ، کچھ حمیدہ کچھ رذیلہ!
شہرت سب کچھ نہیں ہے ۔۔!
کوئی مشہور ہے تو اس کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ وہ آپ کا آئیڈیل ہو بلکہ آپ اپنے آئیڈیل کے چناؤ میں خوب چھناؤ کریں .
آپ کی زندگی بہت خوبصورت ہے اپنی زندگی کو یوں داؤ پر نہ لگائیں اپنی پوری زندگی کا فیصلہ یوں چوک چوراہوں کے مثل فورمز پر نہ کریں ، یہاں کسی سے متاثر نہ ہوں آج دنیا بہت منافق ہے ، کہیں آپ اپنی سادگی میں ایسی چوٹ نہ کھا لیں جس کا مرہم کچھ بھی نہ ہو ، افراد کا فیصلہ ان کے اقوال سے نہ کریں اقول کو اپنے معیار پر پرکھیں آپ کو درست لگیں تو چن لیں محفوظ کر لیں پر افراد کی پہچان کےلئے ان کی تحقیق لازم ہے ۔ ظاہری امیری دیکھ کر فیصلہ نہ کریں،
یہ چند سطریں ان بہنوں اور بھائیوں کےلئے ہیں جو فیسبک پر لوگوں سے متاثر ہوکر ان سے عشق کر بیٹھتے ہیں اور پھر ساری کشتیاں جلانے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ سمندر نظر آنے والا تو سراب تھا۔۔۔!!! ، واپسی کا راستہ انہوں نے چھوڑا نہیں ہوتا تو نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں ۔
بات اتنی سی ہے کہ اپنی قدر پہچانو ، اپنی زندگی کی قدر کرو ، زندگی بھر کے فیصلے لمحوں میں کرنے کی غلطی مت کرو ، زندگی بھرکے فیصلے لینے سے پہلے اپنے بڑوں سے مشاورت کر لو !!
Post a Comment