فیس بک کی دوستی بربادی تک

فیس بک کی دوستی ہے کون جانتا ہے میں کون ہوں
ایک لڑکی یہ سوچ کر گپ شپ لگانا شروع کرتی ہے کے کسی کو کیا پتا چلے گا میں کون ہوں کیا کرتی ہوں کہاں سے ہوں
اور پھر رات بھر انجان لڑکوں سے باتیں شروع کر دیتی
وہ لڑکی جس کا باپ یہ سوچتا ہو میری لاڈلی میری جان میرا مان ہے
وہ لڑکی انجان لڑکوں سے عشق لڑا رہی ہوتی ہے
وہ جانتی ہی نہیں کے کس گندگی میں پاوں رکھ دیا اس نے
پھر آہستہ آہستہ اس کو عادت ہونے لگتی ہے لڑکوں سے بات کرنے کی وہ ایک کو چھوڑتی دوسرے سے باتیں کرنے لگتی ہے
تصویر انٹرنیٹ سے ڈاونلوڈ کر کے لڑکوں کو دکھاتی ہے
یہ میں ہوں
لڑکے پھر ہونٹوں کی آنکھوں کی تعریفیں کرنے لگتے ہیں
پھر لڑکی کو جنون ہونے لگتا ہے وہ ہر لڑکے کے ساتھ ہیلو ہائے کرنے لگتی ہے
اور پھر ایک شکاری لڑکا ملتا ہے جو باتیں بنانا جانتا ہے
جو جال میں اتارنا جانتا ہو
جو محبت میں پھنسانا جانتا ہو
پھر وہ اس لڑکی کو ایسی محبت بھری باتیں کرتا ہے کے وہ ناداں اس کے جال میں پھنس جاتی ہے
پھر محبت سے شروع ہوئی باتیں ہوس تک جانے لگتی ہیں
پھر ہوس پرستی کی جاتی ہے
وہ لڑکی جس کا دامن قرآن پاک کے غلاف کی طرح کبھی پاک تھا وہ اپنا دامن داغدار کرنے لگتی ہے
پھر وہ لڑکا تصویر مانگتا ہے
تصویر سے کہانی شروع ہوتی ہے لڑکی ڈوبتی جاتی یے اس گندگی میں پھر دامن داغدار کرتی ہے
لڑکا خوب کھیلتا ہے دوستوں کو اس کی بے ہودہ تصوریں واٹس ایپ کرتا ہے دوست آگے اپنے دوستوں کو دکھاتے ہیں
وہ لڑکی سمجھتی ہے اس لڑکے کو محبت ہے
پھر لڑکی جب اس سے رشتہ مظبوط چاہتی ہے تو لڑکا
قہقہ لگاتا ہے 
میں بھلا تم جیسی لڑکی سے شادی کیو کرو گا ...
اور بلاک کر جاتا ہے
یوں ایک پاک دامن لڑکی اپنا دامن داغدار کر کے پھر روتی ہے اور اپنے ماں باپ سے چھپا کر کیا گناہ کر دیتی ہے
جو بھائی بہن کے صدقے اتاراتا ہو اس بھائی سے چھپ کر کیا گناہ کر دیتی ہے
جو بھائی باہر لے کے جانے سے پہلے کہتا ہو بہن دوپٹہ سر پہ لو اور حجاب کرو اس بھائی کے منہ پہ گندا تھپڑ مارتی ہے
میں کب کہتا ہوں سب لڑکیاں ایسی ہیں کچھ شہزادیاں محبت جیسے لفظ پہ تھوکتی ہیں
کچھ تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہیں ...
لیکن کچھ کو عادت ہو جاتی ہے ہر لڑکے کے ساتھ باتیں کرنے کی
ہر لڑکے سے مذاق کرنے کی
ہر لڑکے کے ساتھ فری ہونے کی اور پھر انجام جانتے ہو کیا ہوتا
وہ لڑکی بہت کم اپنا گھر بسا پاتی ہے
اگر کوئی نیک دل لڑکا مل جائے تو اس کی پیٹ پیچھے بھی وہ اپنی عادت کو جاری رکھتی ہے
کیوں کے اس کو لڑکوں کے ساتھ باتیں کرنے کی عادت لگ جاتی ہے

اللہ تعالیٰ مجھے,آپکو اور ہم سب کو ھدایت دیے
آمین یارب العالمین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کوئی تبصرے نہیں