بریکنگ نیوز ـ پانچ ریاستوں کے الیکشن کی تاریخ کااعلان

*بریکنگ نیوز*

*ABD News*

Date: 08-01-2022

*پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان،15 جنوری تک سبھی ریلی روڈ شو پر پابندی، پہلا مرحلہ 10 فروری سے شروع ، 10 مارچ کو نتائج کا اعلان*

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے تاریخوں کا کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ کورونا گائڈ لائن کے ساتھ الیکشن کرائے جائیں گے۔ اس کے لئے پولنگ اسٹیشن پر خاص انتظامات کئے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں دو لاکھ 15 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشن پر خاص انتظامات کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی پولنگ بوتھ کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ 15 جنوری تک سبھی ریلی، پدیاترا، روڈ شو، سوئیکل، بائیک ریلی پر پابندی لگائی گئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ وہیں منی پور میں 27 فروری اور تین مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ اترپردیش میں 7 مرحلے میں انتخابات ہوں گے،پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی، دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 14 فروری، تیسرے مرحلے کی 20 فروری، چوتھے مرحلے کی ووٹنگ 23 فروری، پانچویں مرحلے کی 27 فروری کو، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 3 مارچ کو اور ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہرات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کوئی ریلی نہیں ہوگی، نکڑ سبھا، عوامی جلسے پر پوری طرح سے پابندی رہے گی۔


کوئی تبصرے نہیں