بہت ہی اہم نصیحتیں جوآپ کی زندگی بدل دے

 🔘 *بہت اہم نصیحتیں زندگی بدل دینے والی* 🔘




1- بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے.


2- بہت سستی چیزیں مت خریدو.



3- تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو


4- کسی سیاست دان پر کبھی اندھا اعتماد مت کرو.


5- جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو.


6- موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.



7- جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو. 


8- دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتهہ دھو بیٹھو.


9- مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو. 


10- ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو.


11- بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.


12- قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے.


13- ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو.


14- کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو.


15- اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے.


16- اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو.


17- اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو. 

 

18 - اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ.


19_  شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو.


20 - کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو۔


21- روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.


22- تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے.


23- تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.


24- معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو.


25- جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کریں


*تحریر پسند آنے کی صورت میں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں جزاک اللہ*



*فقط والسلام دعاؤں میں یاد رکھنا*

کوئی تبصرے نہیں